تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا ابو تراب کی بازیابی کے لیئے احتجاجی تحریک کا اعلان

 
0
435

آٹھ مہینوں سے تحریک کے صدر کی عدم بازیابی پر شدید تشویش کا اظہار
5 مئی کو تمام دینی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب ،لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
دفاع حرمین شریفین کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
قائمقام صدر سنیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی زیر صدرات اسلام آباد میں اعلی سطحی اجلاس
مولانا عبدالغفور حیدری، لیاقت بلوچ، مولانا فضل الرحمن خلیل ، مولانا حامد الحق ودیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین کی اجلاس میں شرکت

اسلام آباد مئی 3(ٹی این ایس ) تحریک دفاع حرمین شریفین پاکستان کا ایک اعلی سطحی اجلاس قائمقام صدر اور وفاقی وزیر مواصلات سنیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی زیر صدارت مولنا فضل الرحمن خلیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا . اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ‘ سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفورحیدری ‘سیکرٹری جنرل
مولنا فضل الرحمن خلیل ‘ جمعیت علمائے اسلام س کے نائب صدر مولانا حامدالحق ‘مولنا عتیق الرحمن شاہ ‘ حافظ سجاد قمر ‘ مولنا عصمت اللہ سالم ‘ پروفیسر حبیب اللہ مجاہد اور نجیب اللہ نے شرکت کی۔شرکاء نے حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ۔حوثی باغیوں کے ناپاک عزائم اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی مذمت کی گئی ۔اور کہا گیا کہ حرمین شریفین کے دشمن پوری امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ پوری پاکستان قوم حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی پشت پر ہے۔ حرمین کےتحفظ کے لیے جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔


اجلاس میں تحریک کے صدر مولانا علی محمد ابوتراب کی تاحال عدم بازیابی پر گہرے تشویش کا اظہار کیا گیا ، اور حکومت و سیکورٹی اداروں سے فی الفور انکی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ، اجلاس میں انکی بازیابی کیلئے احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا گیا ، 5 مئی کو تمام دینی و سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیاہے۔جس میں مولانا علی محمد ابوتراب کی بازیابی کیلئے احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، اور بعد ازاں اسلام آباد پریس کلب میں بھرپور پریس کانفرنس کے زریعے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جائے گا ،اجلاس میں مولانا علی محمد ابوتراب کی دینی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مولانا علی محمد ابوتراب ایک محب وطن دینی ، علمی اور سماجی شخصیت ہیں یہاں ان جیسی عظیم شخصیات کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے تو عام عوام کا اللہ ہی حافظ ہو ،
اجلاس میں دفاع حرمین شریفین کے حوالے سے اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ حالات جیسے بھی ہو ہم کعبۃ اللہ بیت اللہ شریف اور مقدس مقامات کی حفاظت کرینگے اور اس کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے