پولیس کی نوشہرو فیروز کے مختلف علاقوں میں کاروائی منشیات فروش سمیت اشتہاری ملزم گرفتار

 
0
413

نو شہرو فیروز مئی 3 (ٹی این ایس)پولیس نے چھاپہ مار کے جتوئی کالونی میں ایک منشیات فروش گرفتاراور مختلف علاقوں سے اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق مو رو پولیس نے جتوئی قالونی میں محمد خان ڈاھری کے گھر چھاپہ مار کرچار من بھنگ بر آمد کر کے رستم ڈاھری کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،ذرائع کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ منشیات فروش ڈیرہ اسماعیل خان سے کوچ میں سوار ہو کر آرہے ہیں جو کہ منشیات کی بھاری مقدار لے کر آئے ہیں جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خان محمد کے گھر پرچھاپہ مار کر چارمن بھنگ برآمدکرکے ملزم رستم کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم کے دوساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے پولیس مختلف مقامات پرچھاپے مار رہی ہے دوسری طرف ہالانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہالیپوٹہ پل پر کاروائی کر کے ایک اشتہاری ملزم ناصراحمد کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کے خلاف ہالانی تھانے میں مقدمہ درج تھا ایک اور کاروائی میں نیوجتوئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ کے ملزم نصیراللہ مستوئی کو گرفتار کرلیا ہے بھریا روڈ پولیس نے ایک منشیات فروش ساجن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 270گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے