اٹک ،بسال روڈ پر سرکاری ادارے کی بس کے قریب دھماکہ،دو افراد شہید ،12زخمی

 
0
557

اٹک مئی 3(ٹی این ایس )پنجاب کے بڑے شہر اٹک میں سرکاری ادارے کی بس کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2شخص شہید جبکہ 12زخمی ہو گئے جن میں سے 7زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اٹک کے علاقے بسال کے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے سرکاری ادارے کی بس کا تعاقب کر کے اس پر دھماکہ خیز مواد پھینک دیا جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 2افراد شہید جبکہ 12زخمی ہو گئے جن کو ریسکیوں ٹیموں نے ہسپتال پہنچا دیا ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 7زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ادھر موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔