فیکٹری پر قبضہ کرنے کی کوشش ،فیکٹری کے ایم ڈی نے مالک کو قتل کر ڈالا

 
0
630

گجرات 3 مئی (ٹی این ایس ): تھانہ گجرات صدر کے نواحی علاقہ غازی چک میں پر اثرار طور پر فیکٹری مالک کو کنپٹی پر گولی مار کر موقع پر ہلاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق غازی چک کے رہائشی فیکٹری مالک چوہدری شفقت علی ورائچ نے دیرینہ تعلقات کی بنیاد پر حاجی غلام حیدر اور ندیم ملہی کو اپنی فیکٹری میں شراکت دار بنا یا ہوا تھا۔کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ان کے درمیان اختلافات ہو گئے،جس کے بعد مبینہ طور پر انہوں نے شفقت ورائچ کو کنپٹی پر گولی مار کر پر اثرار طور پر قتل کر دیا ۔

اس ضمن میں درخواست گزار رفعت علی ورائچ جو کہ مقتول کے بھائی ہیں نے تھانہ گجرات صدر کو درخواست گزاری کی کہ ان کے بھائی شفقت علی ورائچ کا کاروبار تیار چھتوں کے نام سے ملہی وغیرہ سے چل رہا تھا ۔اس سلسلے میں شفقت علی آج صبح گھر سے تیار ہو کر فیکڑی آیا تو فیکٹری سے تقریبا 8:30 پر خبر آئی کہ بھائی کو قتل کر دیا گیا ہے۔بھائی کے موبائل میں موجود تفصیلات سے پتا چلا کہ قتل سے پہلے فیس بک پر بھائی نے ایک ویڈیو شائع کی جس کے مطابق انہوں نے اپنے قتل کا موجب ندیم اختر ملہی کو ٹھرایا جو کہ فیکڑی میں منیجنگ ڈائریکڑر اور حصہ دار تھا ۔میرےذاتی علم میں یہ بات پہلے ہی سے تھی کے میرے بھائی کا ندیم ملہی لوگوں سے کاروباری معاملات پہ جھگڑا چل رہا ہے۔

مقتول کے ورثہ نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے،اور ہماری زمین و فیکٹری سے قبضہ ختم کروایا جائے اور ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے۔