آج پارلیمان نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، شہباز شریف

 
0
122

اسلام آباد 09 اپریل 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے وزیر اعظم کے غیرآئینی اقدام کو کالعدم قراردیا اور آج پارلیمان نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے

شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ کا ایک تابناک دن تھا،جب عدالت نے آپ کے، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا اور نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لیا بلکہ نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا اور پاکستان کا مستقبل تابناک بنادیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزارش کرتا ہوں سپریم کورٹ کا جو حکم ہے اس کے تابع آج ہاؤس کی کارروائی چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پارلیمانی نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے، یہ کہنا چاہتا ہوں جو ماضی میں ہوا وہ ہوا، آج آئین و قانون و عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے لیے کھڑے ہوجائیں، آج صحیح معنوں میں اسپیکر کا کردار ادا کرکے تاریخ کے سنہرے حروف میں نام لکھوا لیں۔