عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

 
0
593

اسلام آباد اگست 3(ٹی این ایس) تحریک انصاف کی باغی رکن عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی .درخواست گزار محمود اختر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عائشہ گلالئی میڈیا پر عمران خان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہیں.عائشہ گلالئی آرٹیکل 62،63 کے تحت صادق اور امین نہیں رہیں.لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے تاحیات نااہل قرار دیا جائے.تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار شہری محمود اختر نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عائشہ گلالئی میڈیا پر عمران خان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہیں.انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور جھوٹ پر مبنی بیانات دئیے ۔عائشہ گلالئی آرٹیکل 62،63 کے تحت صادق اور امین نہیں رہیں.لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے تاحیات نااہل قرار دیا جائے.