اسلام آباد (ٹی این ایس) اب کوئی بھوکا نہیں سوئے گا پیاس انٹرنیشنل “فوڈ چیریٹی پروگرام” رانا عمران لطیف نے مہم کا آغاز کر دیا

 
0
40

اسلام آباد (ٹی این ایس): چیئرمین پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اور معروف صحافی و اینکر پرسن رانا عمران لطیف نے “تیار کھانا” مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس مہم کے تحت موبائل کچن ٹیمیں جڑواں شہروں کے اسپتالوں، بس اڈوں، کچی آبادیوں، پسماندہ علاقوں اور کاروباری مراکز میں روزانہ ہزاروں فوڈ باکس مفت تقسیم کریں گی۔مہم کے افتتاح کے موقع پر رانا عمران لطیف نے کہا “ہماری کوشش ہے کہ اب کوئی بھوکا نہ سوئے تیار کھانا ان افراد تک پہنچایا جائے گا جو فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور کھانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔”انہوں نے بتایا کہ پیاس انٹرنیشنل نے COVID-19 کے دوران 10 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو راشن پہنچانے کی مہم کا آغاز کیا تھا آج یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ خاندانوں تک جا پہنچی ہے یہ تمام خدمات بغیر کسی تشہیر کے انجام دی گئیں،ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور فاقہ کشی بڑھنے اور پیاس انٹرنیشنل کے اپریشنز کو ملک بھر تک وسعت دینے کے مشن کے تحت اب دوستوں کے اسرار پر پہلی بار خود براہ راست مہم میں شریک ہو رہا ہوں،پیاس انٹرنیشنل آج بھی ضرورت مندوں کی دہلیز تک مفت راشن پہنچا رہا ہے اب روزانہ تیار 10,000 فوڈ باکس تقسیم جائیں گے، جبکہ اگلے تین ماہ میں ایک لاکھ سے زائد فوڈ باکس کی تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا تاکہ ہر گلی، محلے، گوٹھ تک یہ خدمت ممکن بنائی جا سکے۔رانا عمران لطیف نے ان تمام مخیر حضرات اور اداروں کا شکریہ ادا کیا جو پیاس انٹرنیشنل کے مشن میں خاموشی سے ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا:”یہ وہ لوگ ہیں جو ‘دائیں ہاتھ سے دے کر بائیں کو خبر نہ ہونے دینے’ کے جذبے کے تحت انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔”انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو “آب زم زم” اور عجوہ کھجوریں تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز بھی کیا جائیگا جو جاری رہے گی