وزیر اعظم کا ایک اور بڑا اعلان، منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث کسی رکن پارلیمنٹ کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوگا

 
0
297

ارکان پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اس کے لئے قانون میں ترمیم کریں گے۔وزیراعظم کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مجرموں کو سیاسی قیدی کا پروٹوکول نہ دینے کا بھی حکم
اسلام آباد جولائی 02 (ٹی این ایس): منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث کسی رکن پارلیمنٹ کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے اہم فاصلہ کرلیا ہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاملہ وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کے تحت منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث کسی رکن نے پارلیمنٹ کو پروڈکشن آرڈر پر رہا نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے دورے کے حوالے سے بھی ارکان کو اعتماد میں لیا کہ وہ اس ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ امریکہ کے دورے کے دوران سفارتخانے میں قیام کریں گے اور وہاں جاکر پاکستان کے بارے میں بات کریں گے ۔
اسی اجلاس میں پروڈکشن آرڈر کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہیے، ارکان پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اس کے لئے قانون میں ترمیم کریں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مجرموں کو جلانا سیاسی قیدی کا پروٹوکول نہ دیا جائے۔
واضح رہے اپوزیشن ارکان کے بہت سارے رہنما جیل جانے کے بعد پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی میں آتے ہیں۔جن میں آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔تاہم اس بات کا بھی انکشاف ہوا تھا کہ ان رہنماؤں کو پروڈکشن آرڈر پر رہا تو کیا جاتا ہے تاہم یہ قومی اسمبلی میں موجود نہیں ہوتے۔اسی دوران علی زرداری نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کی دیا تھا جو کہ نشر ہونے سے روک دیا گیا