وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی الگ الگ ملاقات

 
0
407

اسلام آباد جولائی 02 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ یہ بات وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی وزیراعظم سے ان کے آفس میں الگ ملاقات کی۔