وفاقی دارالحکومت میں خونی ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع

 
0
246

اسلام آباد 23 اگست 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں خونی ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع گزشتہ دن تھانہ ترنول کی حدود سنگجانی میں ڈاکوؤں نے بے رحمی سے ماربل فیکٹری کے مالک عرفات اللہ کو بے رحمی سے قتل کر ڈالا اور شاکر اللہ کو شدید زخمی کر ڈالا تھانہ ترنول کی پولیس نے حسب روایت وقوعہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی یہ وقوعہ ذاتی عناد کی بنیاد پر وقوع پذیر ہوا  جبکہ زخمی شاکر اللہ سے موقف لیا گیا۔تو اس کا کہنا ہے میں نے پولیس اہلکاروں پمز ہاسپٹل کے موقع پر اپنے بیان درج کروائے۔یہ ڈکیتی کی واردات تھی ہمارا کسی سے کوئی تنازعہ نہیں تھا اور نہ کسی سے دشمنی ناحق عرفات اللہ کا خون کر دیا اور مجھے شدید زخمی کر دیا مگر تھانہ ترنول بڑھتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں پر اپنی کارکردگی چھپانے کے لئے ڈکیتی کی واردات کو ذاتی دشمنی بنا کر پیش کیا۔ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں یہ میں میڈیا کے ذریعے اعلیٰ حکام تک اپنا موقف پہنچانا چاہتا ہوں یہ صرف ڈکیتی تھی، مگر اصل کہانی کو ذاتی دشمنی کا لبادہ پہنانے کی کوشش کی گئی تھانہ ترنول میں مافیا کو پروٹوکول دینا متعلقہ تھانہ کا وطیرہ بن چکا ہے۔جس تفتیشی افسر نے چالبازی سے نئی کہانی گھڑی، اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر متعلقہ ان افسران کو ڈیوٹی سے ہٹایا جائے تاکہ تحقیقات شفاف طریقے سے مکمل ہوسکے۔ اس سرکل میں ایماندار سرکل انچارج لگائیں تاکہ عوام کو تحفظ مہیا کیا جا سکے