اسلام آباد 23 اگست 2021 (ٹی این ایس): تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کر رہی ہے جبکہ موثر پٹرولنگ کے باعث گزشتہ روز سیف سٹی پر شہری کی گاڑی چوری کی کال پر تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت ریسپانس دیا اور ناکہ بندی کی،جبکہ فوری طورپر موٹر وے پولیس کو بھی اطلاع پہنچائی اور چوروں کا تعاقب کیا اور موٹر وے پولیس کی مدد سے گاڑی کو موٹر وے پر روک کر دوکارچوروں عرفان اور وقاص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور گاڑی برآمد کر لی، انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں مختلف کارروائیوں میں 21ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن میں گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان اقبال اور نصیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ جیو لر ی اور ایل سی ڈی برآمد کرلی، سہا لہ پولیس نے دو ملزمان ارسلان اور صادق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نیلور پولیس نے دو ملزمان نبیل احمد اور نوازش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، رمنا پولیس نے دو ملزمان نواز اور یو شا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کو رال پولیس نے دو ملزمان انجیل اور غضنفر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، لو ہی بھیر پولیس نے دو ملزمان محمد جمیل اور منا ئل عباسی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تر نو ل پولیس نے دو ملزمان حبیب اور انعام کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کھنہ پولیس نے دو ملزمان محمود الحسن اور اعتصام کو گرفتار کرکے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، جبکہ کر اچی کمپنی پولیس ٹیم نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث دو عورتو ں سمیت پا نچ ملزمان کو گرفتار کر کے تین بو تلیں شراب برآمدکر لی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثر اور ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موثر پٹرولنگ کریں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ہر ممکن اقدامات بروئے کا ر لائیں۔ ڈاکٹرسید مصطفی تنویر ایس ایس پی آہریشنز اسلام آباد













