وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ایکنک کا اجلاس

 
0
560

 

اسلام آباد،اکتو بر06(ٹی این ایس) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئی3ارب 57کروڑ روپے،خانیوال تا رائیونڈ ریلوے ٹریک کو دو رویہ کرنے اور کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ،کے پی کے میں شاہراہوں کی اپ گریڈیشن ،دریائے سندھ پر لیہ تا تونسہ پل،میرپور اسلام گڑھ روڈ پر رتھواہریام پل اور ذیلی سڑکیں جبکہ وزیراعظم یوتھ سکل پروگرام کے فنڈکی منظوری دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔

جس میں متعددترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئی3ارب 57کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ خانیوال تا رائیونڈ ریلوے ٹریک کو دو رویہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سی پیک فریم ورک کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کی بھی منظوری دی گئی اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ 5لاکھ15ہزار مسافر استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ایکنک کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں شاہراہوں کی اپ گریڈیشن منصوبے ،دریائے سندھ پر لیہ تا تونسہ پل اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر ، میرپور اسلام گڑھ روڈ پر رتھواہریام پل اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری کے ساتھ وزیراعظم یوتھ سکل پروگرام کے فنڈکی بھی منظوری دی گئی۔