اسٹیٹ بینک نے صارفین کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی، گورنر نے افتتاح کیا

 
0
543

کراچی ،اکتو بر06(ٹی این ایس): بینک صارفین کی سہولت کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جس کا نمبر 111-727-273ہے ،اس کا مقصد بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالکاری اداروں کے خلاف صارفین کی شکایات کا تصفیہ کرنے میں مدد دینا ھے، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے جمعرات کو ہیلپ لائن کا افتتاح کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو ہیلپ لائن کے بارے میں آگاہ کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ بینکاری صارفین کی شکایت مناسب طور پر نمٹائی جا سکیں۔