وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کل نوابشاہ جائیں گے

 
0
404

اسلام آباد ،اکتو بر 06(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کل (بروزہفتہ)نوابشاہ جائیں گے ،جہاں وہ نیوجتوئی میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔نیوزرپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج صبح ساڑھے گیارہ بجے نوابشاہ پہنچیں گے ۔وزیراعظم 12بجے نیوجتوئی میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،اوروفاقی وزیرمرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پربھی جائیں گے ۔مرتضیٰ جتوئی وزیراعظم اورکابینہ ارکان کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیں گے ،وزیراعظم کنہ لاکورٹ میں پاکستان پٹرولیم آئل فیلڈکابھی دورہ کریں گی۔