سکھر ریجن کے تین اضلاع میں135 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو ہوم اضلاع سے دوسرے ضلع تبادلہ

 
0
338

 

سکھر،اکتوبر 06(ٹی این ایس): آئی جی سندھ پولیس کی ہدایات پر ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) سیدفیروز شاہ کیجانب سے سکھر ریجن کے تین اضلاع میں135 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کا ان کے ہوم اضلاع سے دوسرے ضلع تبادلہ کر دیا گیا ہے،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تبادلہ کیے جانے والوں میں انسپکٹر رینک کے 29اور سب انسپکٹر رینک کے 106 افسران شامل ہیں ، جن میں 8انسپکٹرز کا ضلع سکھر سے خیرپور ، 5 انسپکٹرز کا گھوٹکی سے خیرپور ،3انسپکٹرز کو گھوٹکی سے سکھر،8 انسپکٹرز کو خیرپور سے گھوٹکی ، اسی طرح 23 سب انسپکٹرز کا ضلع سکھر سے ضلع خیرپور ،27سب انسپکٹرز کا گھوٹکی سے خیرپور ضلع، 29 سب انسپکٹرز کا خیرپور سے سکھر اور27 سب انسپکٹرز کا خیرپور ضلع سے گھوٹکی ضلع تبادلہ کر دیا گیا ہے، مجموعی طور پر135 پولیس افسران کے تبادلہ عمل میںلایا گیاہے، ڈی آئی جی سکھرنے کہا ہے تبادلوں کے نتیجہ میں سکھررینج میں امن و امان کی صورتحال میںمذید بہتری آسکے گی، اور عوام میں پولیس کا اعتماد بحال کرنے میں معاون و مددگار ہو گا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ دارایاںمذید احسن طور پر سر انجام دیں گے۔