2000روپے دینے کا وعدہ کر کے بلاول بھٹو کی ریلی میں لے جائی جانے والی خواتین کو200روپے دے کر ٹرخا دیا گیا

 
0
408

’ہمیں 2000روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں200روپے دے کے واپس بھیج دیا‘ ریلی میں جانے والی خواتین کی دہائی

سکھر مارچ 27 (ٹی این ایس): بلاول بھٹو کی ریلی میں جانے والی خواتین کو2000روپے فی کس کے حساب سے دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن انہیں 200روپے دے کر ٹرخا دیا گیا۔ ریلی میں جانے والی خواتین نے وڈیو میں بتایا ہے کہ انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سےریلی میں لایا گیا تھا اور وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں 2000روپے دیے جائیں گے لیکن ریلی کے اختتاپر انہیں 200روپے دے کر واپس بھیج دیا گیا۔غریب خواتین نے انہیں لے کر آنے والے لوگوں کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے اور انہیں پوری اجرت نہیں دی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں کہ غریب لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ریلیوں میں لایا جاتا ہے اور بعد میں طے شدہ اجرت سے بہت کم پر ٹرخا دیا جاتا ہے۔ اب بھی بلاول بھٹو حکومت کے خلاف سندھ میں ٹرین مارچ کر رہے ہیں اور اس مارچ میں غریب خواتین کو 2000روپے دینے کا وعدہ کر کے بلایا گیا جب خواتین مارچ کے اختتام پر واپس جانے لگیں تو انہیں صرف200روپے فی خاتون کے حساب سے دے کر چلتا کر دیا گیا۔خواتین کی اس حوالے سے گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کی روداد سنا رہی ہیں۔