مشکل ترین معاشی حالات میں سعودی عرب نے پاکستان کو اربوں ڈالرز مالیت کا خصوصی تحفہ فراہم کرنے کا اعلان کردیا

 
0
318

اگلے ماہ اپریل سے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز مالیت کے ادھار تیل کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، ماہانہ بنیادوں پر 25 کروڑ ڈالرز کا ادھار تیل فراہم کیا جائے گا

اسلام آباد مارچ 27 (ٹی این ایس): مشکل ترین معاشی حالات میں سعودی عرب نے پاکستان کو اربوں ڈالرز مالیت کا خصوصی تحفہ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، اگلے ماہ اپریل سے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز مالیت کے ادھار تیل کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، ماہانہ بنیادوں پر 25 کروڑ ڈالرز کا ادھار تیل فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بگڑتے ہوئے معاشی حالات کو سنبھالنے کیلئے سعودی عرب ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا ہے۔سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے ادھار تیل کی سپلائی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ادھار تیل کی سپلائی کا آغاز کرنے سے متعلق معاملات طے پاگئے ہیں۔ اگلے ماہ اپریل سے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز مالیت کے ادھار تیل کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ پاکستان کو ماہانہ بنیادوں پر 25 کروڑ ڈالرز کا ادھار تیل فراہم کیا جائے گا۔سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل فراہم کرنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی آئے گی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل کی فراہمی کے معاہدے پر سعودی ولی علی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران باقاعدہ دستخط کیے گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ادھار تیل کی فراہم کی خصوصی درخواست کی تھی، جسے محمد بن سلمان نے قبول کر لیا تھا۔ اب کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد اگلے ماہ اپریل سے پاکستان کو ادھار تیل کی سپلائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔