وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے سول سیکرٹریٹ میں وفاقی وزیر ریلویزشیخ رشید احمد کی ملاقات

 
0
4605

لاہور مارچ 27 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے سول سیکرٹریٹ میں وفاقی وزیر ریلویزشیخ رشید احمد نے ملاقات کی ،جس میں ریلویز کے امور،نالہ لئی ایکسپریس وے کے مجوزہ منصوبے اورراولپنڈی کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر ریلویز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سمیت ہر شہر کی ترقی عزیز ہے ۔نالہ لئی ایکسپریس وے کا مجوزہ منصوبہ راولپنڈی کے عوام کیلئے تحفہ ہوگااوراس مجوزہ منصوبے پر عملدر آمد سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔انہوںنے کہا کہ راولپنڈی میںیونیورسٹی کے قیام کیلئے بھی اقدامات کریںگے اورمیں جلد راولپنڈی کادورہ کروںگا۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم خواں بخت، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔