چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سرکاری پروٹوکول لیتے ہیں نہ ہی کسی قسم کی مراعات وصول کرتے ہیں

 
0
457

اسلام آباد ستمبر 18 (ٹی این ایس): چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سرکاری پروٹوکول لیتے ہیں نہ ہی کسی قسم کی مراعات وصول کرتے ہیں،چیئرمین نیب کا ہاشم نام کا کوئی بھتیجا نہیں اس لئے چیئرمین نیب کی طرف سے ہاشم نامی شخص کو پروٹوکول دینے سے متعلق خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے،جسٹس(ر)جاوید اقبال نے اکتوبر 2017میں چیئرمین نیب کا منصب سنبھالتے ہی نیب میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا تھا جس پر آج تک عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سرکاری پروٹوکول لیتے ہیں نہ ہی کسی قسم کی مراعات حاصل کرتے ہیں، چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالتے ہی جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہر طرح کے سرکاری کھانوں، دفاتر میں چائے اور بسکٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی اور یہ ہدایت کی تھی کہ اگر کوئی افسر اپنے دفتر میں چائے بسکٹ سے مہمانوں کی تواضع کرے گا تو وہ اپنی جیب سے بل ادا کرے گا، نیب میٹنگز کے دوران بھی چائے ، ریفریشمنٹ اورکھانا پیش نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے افسران سے اضافی سرکاری گاڑیاں واپس لے لی تھیں اور گاڑیوں کی مرمت و پٹرول کی مد میں ہونے والے اخراجات کو بھی کم کر دیا تھا۔ مین نیب کا ہاشم نام کا کوئی بھتیجا نہیںاس لئے چیئرمین نیب کی طرف سے ہاشم نامی شخص کو پروٹوکول دینے سے متعلق خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہےدوسری طرف جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایبٹ آباد کمیشن کی سربراہی کے عوض ملنے والے61لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دیئے تھے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے قائم انکوائری کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے بھی وہ حکومت سے کسی قسم کا کوئی معاوضہ وصول نہیں کر رہے۔یاد رہے کہ جسٹس(ر)جاوید اقبال نے اکتوبر 2017میں چیئرمین نیب کا منصب سنبھالتے ہی نیب میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا تھا جس پر آج تک عملدرآمد کیا جا رہا ہے