سوشل میڈیا پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘سردار اویس لغاری

 
0
623

اسلام آباد ،دسمبر26(ٹی این ایس):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘ موبائل ایپلی کیشن کے اجراء کا وعدہ آج پورا کردیا‘ صارفین ایپلی کیشن کے ذریعے واپڈا کی کارکردگی ‘ لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کے حوالے سے معلومات مل سکیں گی۔ وہ منگل کو بجلی کی روک تھام کے حوالے سے نئی موبائل ایپلی کیشن کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام موبائل کمپنیز کی مصدقہ معلومات کو عوام کے سامنے لارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ موبائل ایپلی کیشن کے اجراء کا وعدہ آج پورا کردیا ہے۔ ایپلی کیشن کا نام روشن پاکستان رکھا گیا ہے۔ صارفین ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے بل کی معلومات حاصل کرسکیں گے۔ صارفین کو واپڈا کی کارکردگی‘ لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کے حوالے سے معلومات مل سکیں گی۔ ایپلی کیشن نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے بھی مدد گار ثابت ہوگی۔ ایپلی کیشن سے فنڈز پر بجلی کی صورتحال بھی معلوم کی جاسکے گی۔ ڈھائی کروڑ صارفین کسی بھی وقت ریفرنس نمبر سے مکمل ریکارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔