دہشتگردی کے خلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہباز شریف

 
0
493

اسلام آباد دسمبر 26 (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے قربانیوں کا ریکارڈ قائم کیا‘ پولیس کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کئے‘ دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘ حکومت اور پاک فوج کے اقدامات کی بدولت آج ملک میں امن و امان بہتر ہوا‘ آج ملک میں دہشت گردی دم توڑ رہی ہے۔منگل کو پولیس کالج سہالہ میں سب انسپکٹرز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں۔ امید ہے پاس آئوٹ ہونے والے اہلکار غریب عوام کو انصاف مہیا کریں گے۔ پولیس کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کئے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ہزاروں کیمرے لگائے گئے۔دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے قربانیوں کا ریکارڈ قائم کیا۔ گزشتہ چار سال میں افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائی۔ افواج پاکستان کی پالیسی کو حکومت نے مکمل سپورٹ فراہم کی حکومت اور پاک فوج کے اقدامات کی بدولت آج ملک میں امن و امان بہتر ہوا۔ دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی۔اختلاف کو ختم کرکے ملک کی خاطر ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 1400 اہلکار شہید ہوچکے ہیں آج ملک میں دہشت گردی دم توڑ رہی ہے ہم سب کو مل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آئیں سب مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں۔ امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ہمیں ختم کرنا ہوگا۔ پولیس عوام کی بے توقیری نہ کرے بلکہ احترام سے پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ محنت‘ امانت اور دیانتکے نظام کو ملک میں رائج کرنے کی ضرورت ہے۔