لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹلیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے، آج ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی ،

 
0
216

اسلام آباد نومبر 29 (ٹی این ایس): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹلیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے، آج ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی ، آپ پاکستان کے مقبول رہنما اور منتخب وزیراعظم پر تنقید کرکے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سے آگاہ نہیں ہیں اور نہ ہی اپنے رفقاء کے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے منتخب وزیراعظم کے حوالے سے بغض پر مبنی بیانات داغ رہے ہیں۔