پاک چائنا بارڈر 4 ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ شدید برف باری کے باعث پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کل سے 4 ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا

 
0
530

اسلام آباد نومبر 29 (ٹی این ایس): شدید برف باری کے باعث پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کل سے 4 ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ بلندی پر واقع پاک چین بارڈر 4ماہ کے لیے بند کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ضروری ڈاک کا تبادل جاری رہے گا۔پاکستان اور چین کے درمیان سرحد کو ہر سال بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت 4 ماہ کے لیے بند کیا جاتا ہے۔بارڈر یکم اپریل 2020ء کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔