نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی

 
0
519

تحریک انصاف نے اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد اگست 09(ٹی این ایس): نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی۔عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا جس کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گزشتہ روز وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی اور اجلاس 12 سے 14 اگست کےدرمیان بلانے کا کہا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی جس کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بھیجی گئی سمری ایوان صدر کوموصول ہوگئی ہے اور کچھ دیر بعد اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا جب کہ قائد ایوان کا انتخاب یوم آزادی کی تعطیل کے بعد ہوگا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے صدر مملکت سے غیر ملکی دورہ ایک دن کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر قانون نے قومی اسمبلی کااجلاس بلانےکی سمری صدر کو بھیجی ہے اور صدر مملکت 16 اگست کو باہر جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد عمران خان حلف اٹھائیں۔