پرویز خٹک نے پارٹی میں گروپ بندی یا اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

 
0
583

ہم ہر احتساب کے لیے تیار ہیں، رہنما تحریک انصاف
اسلام آباد اگست 09(ٹی این ایس):خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اورپی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے پارٹی میں گروپ بندی کی خبروں کی تردید کردی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ محمودخان ایک اچھے انسان ہیں، ان کو صوبے میں آب پاشی اور داخلہ کے محکمے دیئے تھے لیکن انہوں نے دونوں محکمے چلانے سے معذرت کرلی تھی تاہم آب پاشی کا محکمہ اپنے پاس رکھا۔

سابق وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف میں گروپ بندی یا اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اکٹھے اور عمران خان کے سپاہی ہیں، وہ جو فیصلہ کرتے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ہم ہر احتساب کے لیے تیار ہیں، اپنی عدلیہ اور الیکشن کمیشن کا خیال رکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ ہم وفاق میں گنتی پورےکرنے میں ناکام رہے، عمران خان کو وزیراعظم کے لیے 180 ووٹ پڑیں گے۔