ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کے فارم ہاوس پنگریو پرقبضہ کرنے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم بشارت زرداری ماتلی کی عدالت سے گرفتار

 
0
284

اسلام آباد نومبر 29 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کے فارم ہاوس پنگریو پرقبضہ کرنے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم بشارت زرداری ماتلی کی عدالت سے گرفتار۔ ضمانت رد ہونے کے بعد بھاری پولیس سیکیورٹی میں پنگریوتھانے منتقل کردیاگیابشارت زرداری کے خلاف تین نومبرکوپنگریو تھانے میں مرزافارم کے منیحراحسان لسکانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا جس کے بعداس نے سندھ ہائی کورٹ سے عارضی ضمانت کرالی تھی تاہم عدالت عالیہ نے ملزم کو ضمانت کنفرم کرانے کے لییبدین کی عدالت میں پیش ہوکرضمانت کنفرم کرانے کی ہدائت کی تھی بشارت زرداری آج اپنی ضمانت کنفرم کرانے کے لیے ایڈیشنل سیشن کورٹ ماتلی میں پیش ہوئے اوراپنی ضمانت کنفرم کرانے کی کوشش کی تاہم عدالت نے ضمانت ردکردی جس پرموقع پرموجودپولیس نے انہیں تحویل میں لے لیااور ڈی ایس پی ٹنڈوباگو عنائت اللہ ناریجو کی سرکردگی میں گیارہ پولیس موبائلوں کی سیکیورٹی میں پنگریوتھانے منتقل کردیا گیا پولیس نے پنگریو تھانے کا گیٹ بند کرکے صحافیوں اوردیگرافرادکاداخلہ بند کردیا ہے اورتھانے پرسیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے مرزافارم اورہاوس پرقبضے کا مقدمہ پنگریو تھانے میں ایک سو پچاس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں بشارت زرداری کو مرکزی اوردیگرنامعلوم کو ملزم نامزدکیاگیاتھاعدالت میں پیشی کے موقع پرفریادی احسان لسکانی اورمرازافیملی کے وکلا بھی موجودتھے ۔