پاپوا نیو گِنی میں گزشتہ ماہ آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی

 
0
331

برلن مارچ 9(ٹی این ایس) پاپوا نیو گِنی میں گزشتہ ماہ آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا وزیر اعظم پیٹر او نِیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے کو اس تباہ کْن زلزلے کے اثرات سے نکلنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ بحرالکاہل میں واقع اس چھوٹی سی جزیزہ ریاست میں 26 فروری کو 7.5 کی شدت سے آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور بجلی اور سڑکوں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا تھا۔