خاتون سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں سعودی نوجوان گرفتار

 
0
324

الریاض ،جنوری 21(ٹی این ایس):سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کے حکم پر مدینہ منورہ میں پبلک مقامات پر خواتین کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور ایک لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ایک اوباش کی جانب سے اسے چھیڑنے اور زبانی طورپر ہراساں کرنے کے واقعے کو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیاتھا۔ بعد ازاں اس نے اس واقعے کی شکایت پراسیکیوٹر سے کی جنہوں نے ملزم کی نشاندہی کے بعد اسے فوری طورپر حراست مین لینے کا حکم دیا۔پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حدود سے تجاوز کرنے، معاشرے میں شرپھیلانے اور معاشرتی امن کو تباہ کرنے میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پراسیکیوٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر ایسے مشتبہ عناصر پر نظر رکھیں اور شہیریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔