امریکی جنگی بحری جہاز نے سمندری حدودکی خلاف ورزی کی، چین

 
0
383

بیجنگ،جنوری 21(ٹی این ایس):چین نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ اس کے ایک جنگی بحری جہاز نے بحیرہ جنوبی چین میں چینی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اتوار کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ 17جنوری کو امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہوپر بحیرہ جنوبی چین میں واقع جزیرے ہوانگ یان کی بارہ ناٹیکل میل کی حدود میں داخل ہوا تھا۔ امریکی جہاز کو چینی بحریہ نے واپس لوٹ جانے کی ہدایت دی تھی۔ اس پیش رفت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا بیان وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ بحیرہ جنوبی چین کے ہوانگ یان جزیرے کو متنازعہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ فلپائن بھی اس پر ملکیت کا دعوی کرتا ہے۔