یمنی فوج کے تازہ آپریشن میں 20 حوثی جنگجو ہلاک، متعدد گرفتار

 
0
325

صنعاء،جنوری 21(ٹی این ایس):یمن کی مغربی گورنری الحدیدہ میں حیس اور التحیتا ڈائریکٹوریٹ میں یمن فوج اور عرب اتحادی فوج کی کارروائیوں میں کم سے کم 20 ایران نواز حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد کو حراست میں لے لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ الحدیدہ میں تازہ آپریشن کے دوران باغیوں کی قائم کردہ انقلابی کونسل کے چیئرمین کا بیٹا نبیل عبدالرحمان الجماعی بھی ماراگیا ہے۔یمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے حیس ڈاریکٹوریٹ میں تازہ کارروائی کے دوران متعدد باغیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ پکڑے جانے والوں میں حوثیوں کا ایک سینیر کمانڈر بھی شامل ہے۔جنوبی الحدیدہ میں حسی سالم اور حیس میں کی گئی کارروائی کے دوران متعدد حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ اس دوران دو اہم حوثی کمانڈروں راضی صالح حسن المعروف ابو عمر اور محمد ابراہیم طاھر نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔الحدیدہ گورنری میں متعدد مقامات پر جمعہ کے شام سی گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ یمن کی ائینی فورسز کو باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں عرب اتحاد کی فضائی کمک کا بھی سامنا ہے۔تازہ آپریشن کیدوران حوثی باغیوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بھی تباہ کی گئی ہے۔