شمالی کوریا کا وفد جنوبی کوریا کا دورہ کرے گا،وزارت خارجہ کی تصدیق

 
0
352

پیانگ یانگ ،جنوری 21(ٹی این ایس):شمالی کوریا نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک وفد جنوبی کوریا کا دورہ کرے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریائی وزارت خارجہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ وفد جنوبی کوریا میں ان مقامات کا جائزہ لے گا، جہاں سرمائی اولمپکس کے کھیل منعقد ہوں گے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے جنوبی کوریائی وزارت اتحاد کے نگران وزیر کے اس بیان پر برہمی ظاہر کی ہے، جس میں پیانگ یانگ سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ واضح کرے کہ اس ویک اینڈ پر ثقافتی وفد کی آمد کو کس بنیاد پر منسوخ کیا گیا۔جنوبی کوریا کا دورہ شروع کرنے والا وفد سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے شمالی کوریائی ثقافتی طائفے کے دورے کی تفصیلات بھی طے کرے گا۔