سعودی عرب ، انتہائی کم رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر بھی جرمانہ عائد

 
0
364

جدہ ،دسمبر18(ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مخصوص شاہراہوں پر انتہائی کم رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ ادارہ ٹریفک پولیس نے میڈیا کو مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بعض شاہراہوں پر حد رفتار متعین ہے جس سے زائد چلانے والوں پر جرمانے عائد کئے جاتے ہیں اسی طرح وہ ڈرائیور جو اہم اور مصروف شاہراہوں پر انتہائی سست رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں وہ بھی خلاف قانون شمار ہو گا جس پر ٹریفک اہلکار چالان کاٹ سکتا ہے ۔

سست رفتاری سے گاڑی چلانے پر 100 سے 150 ریال تک جرمانہ ہو گا ۔ ٹریفک پو لیس کی جانب سے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مصروف سڑکوں پر بعض لوگ انتہائی سست رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں جس سے دوسرے ڈرائیوروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جوٹریفک ازدحام کا باعث بنتا ہے ۔ ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے کوئی بھی قوانین سے بالاتر نہیں ۔