سعودی عرب،میونسپلٹی کے کمرے سے غیر ملکی کی لاش برآمد

 
0
445

جدہ ،دسمبر18(ٹی این ایس):  زرائع کے مطابق جدہ شہر کے البغدادیہ محلے کے قریب ایک کمرے سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی کی گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسے بغدادیہ محلے کے قریب میونسپلٹی کے ایک کمرے سے شدید بدبوپھوٹتی ہوئی محسوس ہورہی ہے۔ شہری دفاع اور ہلال احمر کے اہلکاروں نے کمرہ کھولا تو پتہ چلا کہ وہاں گلی سڑی لاش پڑی ہوئی ہے۔ تمام حقائق ریکارڈ کرکے معاملہ البلد پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔