غیر ملکی کورونا وائرس کے علاج کے لیے ترکی کا رخ کرتے ہیں، صدر اردوان

 
0
7513

اسلام آباد 18 اپریل 2021 (ٹی این ایس): ترکی کے صدر رجب طیب ارداون نے کہا ہے کہ غیر ملکی ترکی کورونا وائرس کے علاج کے لیے ترکی کا رخ کرتے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر نے حسن کیف ۔2 پُل کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کو عالمی ادارہ صحت اور مغربی پریس میں کافی پذیرائی ملی ہے۔

اپنے خطا ب میں ترکی کے شعبہ صحت میں اقدامات کا ذکر کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ غیر ملکی کورونا وائرس سے شفا لینے کے لیے ترکی کا رخ کرتے ہیں جبکہ اب ہمارے شہری بیرون ملک نہیں جاتےبلکہ اس کے بر عکس غیر ملکی ترکی آتے ہوئے ہماری شاہراہوں، پلوں، ہوائی اڈوں کو دیکھتے ہوئے حیرت زدہ ہو جاتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جدوجہد میں عالمی ادارہ صحت اور مغربی میڈیا میں ترکی کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ دنیا میں تا حال ایک سو کے قریب ممالک کو ویکسین کی پہلی خوراک تک فراہم نہ ہونے والے ان حالات میں ہم نے دو کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی ہے۔ 2020 میں ہماری شرح نمو 1.8 فیصد تک رہی ہے۔