بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد پرہندو شر پسند وں نے قبضہ کرنے کی کوشش شروع کر دیں

 
0
400

نئی دہلی12جون(ٹی این ایس)عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد پرہندو شر پسند قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی دہلی کے کھڑکی گاؤں میں واقع دورسلاطین کی تاریخی ’’کھڑکی مسجد‘‘ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل یہاں آویزاں بورڈ سے لفظ ’’مسجد‘‘ کو ہٹا دیا گیا تھا جس کی اطلاع حکام کو دینے کے بعد دوبارہ ’’مسجد‘‘ کا لفظ تحریرکیا گیا تاہم دوسرے دن پھراس لفظ کو مٹا دیا گیا۔گارڈ نے بتایا کہ بعض مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ مسجد نہیں بلکہ مہاراج پرتاپ کا تعمیر کردہ قلعہ ہے۔ اے ایس آئی دہلی زون کے انچارج نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے ٗلفظ مسجد سے چھیڑ چھاڑ کسی شرپسند کا کام ہے۔واضح رہے کہ ’’کھڑکی مسجد‘‘ مشہور ساکیت مال کے قریب واقع ہے۔ اسے 14ویں صدی میں سلطان فیروز شاہ تغلق کے وزیر اعظم ملک مقبول نے تعمیر کرایا تھا۔