انتخابات 2018: الیکشن کمیشن کو 19 ہزار 8 کاغذات نامزدگی فارم موصول

 
0
273

امیدواروں کی حتمی تفصیلات کاغذات نامزدگی کا مکمل ڈیٹا ملنے پر جاری کی جائیں گی، ترجمان الیکشن کمیشن
اسلام آباد12 جون (ٹی این ایس) عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو 19 ہزار 8 کاغذات نامزدگی فارم موصول ہوچکے ہیں جن کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور دیگر اداروں سے ڈیٹا ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور مکمل ڈیٹا ملنے کے بعد امیدواروں کی حتمی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن سندھ کو 4 ہزار 972 کاغذات نامزگی موصول ہوئے جن میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ایک ہزار 346 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 3 ہزار 626 نامزدگی فارم شامل ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر 76 اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 213 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔ الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں کے لیے 110 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔بلوچستان میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے شروع ہوگیا جو 19 جون تک جاری رہے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق صوبے میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 435 اور صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں کے لیے ایک ہزار 400 کاغذات نامزدگی فارم جمع ہوئے۔بلوچستان میں قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں کے لیے 36 اور خواتین کی 11 مخصوص نشستوں کے لیے 16 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جب کہ صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3نشستوں کیلئے 56 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی تین نشتوں کے لیے 129 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 52 سے 27، این اے 53 کے لیے 63 اور این اے 54 کے لیے 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 19 جون تک جاری رہے گا۔