سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے امام زرداری کا تعاقب کریں گے، عمران خان

 
0
327

 

اسلام آباد ،دسمبر09(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حیوانیت کی حد تک لوٹ کھسوٹ ناقابل قبول اورناقابل برداشت ہے، نواز شریف کوکٹہرے میں لے آئے اب زرداری کی باری ہے، تحریک انصاف سندھ کو زرداری اور اسکے کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائے گی،سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے امام زرداری کا کا تعاقب کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مرکزی سینئرنائب صدرعلی زیدی نے ملاقات کی جس میں علی زیدی نے چیئرمین تحریک انصاف کو سندھ خصوصاً کراچی کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل پربریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگلے ہفتے کراچی آرہا ہوں، عوام سے مل کرزرداری اورٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حیوانیت کی حد تک لوٹ کھسوٹ ناقابل قبول اورناقابل برداشت ہے، تحریک انصاف سندھ کوزرداری اوراسکے کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائے گی، نوازکو کٹہرے میں لے آئے اب زرداری کی باری ہے۔

انہوں نے کہا سندھ پرخصوصی نظرہے، تبدیلی لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پاکستان اور سندھ کے وجود کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے امام کا تعاقب کریں گے۔ اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کی بدترین انتظامی کارکردگی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے، سندھ کے ظالم حکمران عوام سے پینے کے صاف پانی جیسا بنیادی حق بھی ہتھیا چکے ہیں، روٹی، کپڑا، مکان اور جئے مہاجرجیسے کھوکھلے نعرے لگا کر سندھ کے عوام کی رگوں میں زہر اتارا جا رہا ہے، محنتی، مخلص اور محب وطن سندھی عوام پر بدترین اور کرپٹ ترین ٹولہ مسلط ہے اسلیے شہری اور دیہی سندھ کی امیدوں کا واحد مرکز تبدیلی کا پیغام ہے۔