ایران کے خلاف تازہ پابندیاں زیر غور،جرمنی کی یورپی اتحادیوں سے مشاورت

 
0
309

برلن،جنوری 21(ٹی این ایس):جرمن حکومت ایران کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں میں ہے اور اس سلسلے میں یورپی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ جرمن اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں برسلز حکام کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق جرمنی کو اپنی ان کوششوں میں برطانیہ اور فرانس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ان ممکنہ تازہ پابندیاں کا مقصد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبرادار ہونے سے روکنا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ممالک امریکا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ تہران حکومت پر امریکی تنقید کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ڈیئر اشپیگل میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ ممالک، ایران کو مشرقی وسطی کے دیگر ملکوں میں مداخلت کے لیے سزا دینا چاہتے ہیں۔