پشاور، سرچ آپریشن میں 272 مشتبہ افراد گرفتار، دستی بم سمیت دیگر اسلحہ برآمد

 
0
1616

پشاوراگست 13(ٹی این ایس)پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 272 افراد گرفتار، تفتیش کیلئے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران خزانہ، مقصود آباد اور لنڈے سڑک کے علاقوں میں کیا گیا اور اس دوران نامکمل کوائف پر 272 افراد کو گرفتارجبکہ 2200 گھروں کی تلاشی لی گئی ۔پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے 7ایس ایم جی 57 پستول 19 شارٹ گن اور13 رائفل قبضے میں لی گئیں اس کے علاوہ ملزموں کے قبضے سے 8 دستی بم بھی برآمدہوئے