چمن میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار،دھماکا خیز مواد برآمد

 
0
438

کوئٹہ اگست13(ٹی این ایس)چمن میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے2 کارندوں کو گرفتار کرلیا ، قبضہ سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پشین روڈ پر خودکش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا،دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ،بارودی سرنگ اور 3 خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں، سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بم بنانے کے آلات ریموٹ کنٹرول اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ پشین روڈ پر خودکش حملے میں 8 فوجیوں سمیت 15 افراد شہید ہوئے تھے جس پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن تیز کر دیا تھا