پاکستان تحریک انصاف کاسابق وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہلی کی وجوہات بتانے کا فیصلہ

 
0
426

اسلام آباد اگست 13(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہلی کی وجوہات بتانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں “کیوں نکالا مجھے” کے جواب میں خصوصی پرچہ تیار کیا گیا ہے جس میں عوام کو حقیقی وجو ہا ت بتا کر ن لیگ کے جھو ٹ کو بے نقاب کیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے مختلف مقامات پر بار بار یہ سوال کہ مجھے کیوں نکالا گیا ہے کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی بتائیگی کہ کیوں نکالا آپ کو” کے عنوان سے تیار کردہ پرچہ کو علاقائی اور ضلعی تنظیمیں چھپوا کر یوم آزادی پر تقسیم کریں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے سے علم تھا کہ انگریزی میں کی گئی کارروائی نواز شریف کی سمجھ میں نہیں آئے گی ، نوازشریف کو کافی وقت بھی دیا کہ وہ کسی انگریزی جاننے والے سے سمجھ لیں کہ انہیں کیوں نکالا، آخر کار ہمیں ہی بتانا پڑ رہا ہے کہ میاں صاحب کو کیوں نکالا، راولپنڈی میں اقامے کی کاپیاں بانٹ کر عوام ہکو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، آج راولپنڈی کے عوام کیساتھ پوری قوم کو نوازشریف کے وہ کرتوت بتائیں گے جن کے باعث انہیں نکالا گیا،کل کا یوم آزادی انشاء4 اللہ رب العالمین کے تشکر اور صبح نو کے استقبال سے منائیں گے، پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں صاحب آپ کو اس لیے نکالا گیا کہ ااپ نے کرپشن اور اپنے منصب کے غلط استعمال کے ذریعہ قومی خزانے سے مال لوٹا،آپ نے چوری شدہ مال کو بچانے کے لیے بچوں کے نام پر جائیدادیں اور آف شور کمپنیاں بنائیں ،آپ نے الیکشن کمیشن ،ایف بی آر ،ایس ای سی پی اور دیگر اداروں کے ساتھ قوم کو اپنے حقیقی ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفیصلات سے گمراہ رکھا،ااپ نے اپنے گوشواروں میں غلط معلومات درج کرکے اپنا کالا دھن چھپانے کی کوشش کی ،آپ نے اپنے سمدھی اسحاق ڈار اور دیگر بددیانت سرکاری ملازمین کی معاونت سے منی لانڈرنگ کی ،آپ نے گزشتہ 30 برس کے دوران ٹیکس اکھٹا کرنے والے ریاستی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی ،آپ نے پناما لیکس منظر عام آنے کے بعد پارلیمان اور قوم سے اپنے خطاب میں جھوٹ بولا ،آپ نے عدالت کے روبرو سچ بولنے کے بجائے اسے گمراہ کرنے کی کوشش کی ،آپ اور آپ کے بچوں نے عدالتی کارروائی اور جے آئی ٹی کی تحقیقات میں ہر طریقہ سے رکاوٹ ڈالی ،آپ نے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں ،آپ نے ایسا کر کے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی ،آپ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی روشنی میں کسی بھی طرح صادق اور امین نہیں رہے ،آپ سے 15 ماہ عوام اور سپریم کورٹ جواب مانگتی رہی مگرآپ کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھا ،آپ کے بارے میں پانچ لوگوں نے پانج معزز ججوں نے کہا کہ آپ صادق اور امین نہیں رہے