دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ، دہشتگر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے،وزیر خارجہ

 
0
425

اسلام آباد اگست13 (ٹی این ایس) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نے کوئٹہ میں ہونے والے د دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دھشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں پاک فوج کی بس پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا ء کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی، پاکستان دہشتگردی کے خلاف عرصہ دراز سے جنگ جیت رہا ہے ، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے کیونکہ پاکستان عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی