وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس

 
0
112

اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اجلاس میں مولانا اسعد محمود، وزیر برائے مواصلات، قمر زمان کائرہ، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر، سردار ایاز صادق، وزیر برائے اکنامک افئیرز، اعظم نذیر تارڑ، وزیر قانون و انصاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور آئی جی اسلام آباد پولیس ناصر اکبر سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کمیٹی کو پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ اور وفاق پر حملے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی کابینہ کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نیازی اوروزرا اعلی کے پی و گلگت بلتستان کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پرمشاورت کی۔ کمیٹی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ شرکاء بلخصوص چئیرمین عمران خان نیازی اور وزراء اعلی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے وفاق پر مسلحہ حملے سے متعلق شواہد کا جائیزہ لیا۔ سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے بھی کمیٹی اراکین کو امن امان اور لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی وفاقی کابینہ کو حتمی سفارشات پیش کرنے کیلئے کمیٹی نے مزید مشاورت کیلئے اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس چھ جون بروز سوموار طلب کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ حقیقی آزادی مارچ کی بجائے ایک فتنہ، فساد مارچ تھا۔ یہ وفاق پر مسلحہ حملہ اور بغاوت تھا۔ 25 مئی کو دارالحکومت اسلام آباد کو یرغمال بنانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔رانا ثناءاللہ عمران خان نیازی نے کنٹینر سے تقریریوں کے ذریعے اشتعال انگیزی اور وفاق کیخلاف نفرت پر کارکنان کو اکسایا ،رانا ثناءاللہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء مسلح تھے؛ انکے ساتھ اسلحہ بردار فورس تھی جس کا مقصد وفاق پر چڑھائی تھا ،رانا ثنااللہ تقریبا 2500 شرپسند افراد کو منصوبہ بندی کے تحت 25 مئی سے پہلے ہی اسلام آباد پہنچانے دیا گیا تھا ،رانا ثنااللہ ان شرپسند عناصر نے عمران خان کی آمد سے قبل ہی ڈی چوک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ،رانا ثنااللہ مسلح جتھے نے پولیس رینجرز اورایف سی اہلکاروں پر پرتشدد حملے کیے؛ درخت جلائے اور میٹرو سٹیشن کو آگ لگائی۔ ُرانا ثناءاللہ عمران نیازی نے سپریم کورٹ کے 25 مئی کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی ،رانا ثنااللہ عمران نیازی نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اپنے کارکنان کو کنٹینر سے ڈی چوک پہنچنے کی ہدایات دیں،رانا ثنااللہ پولیس کو شرپسند عناصر کو ڈی چوک سے دور رکھنے کیلیے آنسو گیس کا استعمال بھی کرنا پڑا ،رانا ثنااللہ

اگر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان ڈی چوک کے اندر داخل ہو جاتے تو ریاست کی رٹ قائم نہ رہتی ،عمران نیازی کا 25 مئی کا لانگ مارچ درحقیقت وفاق کیخلاف بغاوت کا عمل تھا،وزیر داخلہ میری اس کمیٹی سے استدعا ہو گئی کہ ان شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے عمران خان کیخلاف سی آر پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلیے وفاقی کابینہ کو منظوری کی سفارش کرے۔