عمران خان کا لانگ مارچ،سپر یم کورٹ نے 7سوالات پر رپورٹ طلب کرلی

 
0
385

اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا، عدالت نے سات سوالوں پر رپورٹ طلب کر لی ، آئی جی پولیس، چیف کمشنر اسلام آباد سے ایک ہفتے میں جواب طلب ، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیے گئے، سیکرٹری وزارت داخلہ کو ایک ہفتے ہیں جواب جمع کرانے کی ہدایت،سپریم کورٹ کی طرف سے پوچھے گئے سوالات میں عمران خان نے پارٹی ورکرز کو کس وقت ڈ ی چوک جانے کی ہدایت کی ؟ کس وقت پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک میں لگی رکاوٹوں سے آگے نکلے؟ کیا ڈی چوک ریڈ زون میں داخل ہونے والے ہجوم کی نگرانی کوئی کررہا تھا؟ کیا حکومت کی جانب سے دی گئی یقین دہائی کی خلاف ورزی کی گئی؟ شامل ہیں۔عدالت نے زخمی، گرفتار اور اسپتال میں داخل ہونے والے مظاہرین کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،سپریم کورٹ کے مطابق تمام ثبوتوں کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائیگا کہ عدالتی حکم کی عدم عدولی ہوئی یا نہیں۔