پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نے ریفرنسز کو خلاف قانون و آئین قرار دیدیا

 
0
137

اسلام آباد 10 مئی 2022 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز کا معاملہ،منحرف ارکان کے جوابات کی کاپی سب نیوز کو موصول ہوگئی،منحرف ارکان نے آرٹیکل تریسٹھ اے کی خلاف ورزی کے الزام کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز کا معاملہ،منحرف ارکان نے ریفرنسز کو خلاف قانون و آئین قرار دیتے ہوئے آرٹیکل تریسٹھ اے کی خلاف ورزی کا الزام بھی مسترد کردیا۔
دستاویزات میں کہا گیا پارٹی سربراہ کی جانب سے الیکشن سے متعلق کوئی تحریری ہدایات موصول نہیں ہوئیں،شوکاز نوٹس میں ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کیا گیا، تریسٹھ اے کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔منحرف ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ پارٹی سربراہ عمران خان نے ذاتی خواہشات کے لیے پرویز الہی کو وزیراعلی کے لیے نامزد کیا
ماضی میں عمران خان نے پرویز الہی کو ڈاکو قرار دیا تھا،منحرف ارکان نے کہا ان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق منحرف ارکان نے ریفرنسز کو ناقابل سماعت قرار دے دیا، کہا ریفرنسز ایسے شخص کی طرف سے ارسال کیا گیا جس کے مفادات کا ٹکرائو ہے، منحرف ارکان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن ریفرنسز کو خارج کرے۔