اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر شاہ اللہ دِتہ کا دورہ

 
0
78

سہولیات کا جائزہ لیا اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں موجود مریضوں سے ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات، علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔

“پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی مضبوطی کیلئے جامع حکمت تشکیل دی ہے تاکہ بڑے ہسپتالوں سے مریضوں کا بوجھ کم کیا جاسکے۔ پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اور زاتی طور پر اس کی نگرانی کر رہا ہوں۔” وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان

“یونیورسل ہیلتھ کوریج ہمارا ترجیح ایجنڈا ہے، 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن ایک انقلابی تاریخی منصوبہ ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔” وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان