ہری پور(ٹی این ایس) ہری پور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 46 جہانزیب خان کا علاقہ تناول اپنے آبائی گاوٴں دروازہ میں آمدہ انتخابات کے حوالے سے کارنر میٹنگ کا انعقاد۔۔

 
0
78

ہری پور گاؤں دروازہ میں کارنر میٹنگ سے جہانزیب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔
آج مجھے خوشی ہے میں اپنے گاؤں کے عمائدین کے ساتھ مخاطب ہوں ۔۔
جن میں میرے بھائی بزرگ موجود ہیں ۔۔
آپ سب کو پتہ ہے میں سرکاری ملازمت میں رہا ہوں میں نے اپنی سرکاری ملازمت سے سیکھا ہے غریبوں کی مدد میں جو مزہ ہے وہ کسی اور کام میں نہیں ہے ۔۔سرکاری ملازمت میں میری کوشش رہی ہے حرام سے بچا جائے ۔۔ جس کی مثال میں سروس میں 18 سکیل میں رہ کر 11 سکیل میں کام کرتا رہا ہوں اس کی خاص وجہ کرپشن سے بچنا تھا ۔۔
2018 میں حلال روزگار کے سلسلے میں ایک پوٹری فارم بنایا ہے وہ بھی اپنے گاؤں دروازہ باڈر پر بنایا ہے ۔۔ جو بچوں کو روزگار میسر ہوا ہے ۔۔ اور اس کے ساتھ ساتھ میرے علاقے کی پہچان بنی ہے ۔

میں جو سوچتا ہوں وہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں چہکہائی تھیم پارک آپ کے سامنے مثال موجود ہے ۔۔
الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ علاقہ تناول کی تینوں یونین کونسل پر مشتمل عمائدین علاقہ تناول نے مشاورتی جرگہ میں کیا ہے ۔۔
اب میرا مقابلہ حلقے میں بڑے بڑے ناموں کے ساتھ ہے۔۔
اب ہمارے پاس ایک چانس ہے ہم حلقے میں اگر یکجہا ہو جاہیں تو جیت ہمارا مقدر ہے ۔۔۔
مجھے اپنے گاؤں دروازہ پر اتنا یقین اعتماد ہے جیسے اپنے سگے بھائیوں پر اعتماد ہے ۔۔
اس سے پہلے ہمیں الیکشن میں بیوقوف بنایا جاتا رہا ہے ۔جو آج مختلف پارٹیوں میں شامل ہیں یہ پہلے ن لیگ ، پھر ق لیگ ، پھر تحریک انصاف میں شامل رہ چکے ہیں ۔۔ اب کسی اور جگہ اڑان بھرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اس لئے ان کو اب سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ مفاد پرست ٹولہ اپنے مفادات کے ل تحفظ کے لیے آتے ہیں عوام الناس سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔۔
یہاں پر کوئی ایم پی اے، وزیر بن جائے کہا جاتا ہے گلی نالہ ، پول دے دیا ہے حالانکہ یہ کام ایم پی اے یا وزیر کا نہیں ہے یہ کام لوگل نمائندگان کا ہے ۔۔
یہ کام یہ لوگ اس لئے کرتے ہیں قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا جائے ،، الیکشن جیتنے کے بعد علاقے میں یہ لوگ مخصوص افراد پر مشتمل اپنے فوکل پرسن رکھتے ہیں جو ان کے ذریعے کرپشن کی جاتی ہے۔ ۔

میں آپ کو بتانا ضروری سمجھتا ہوں جس بے دریغ طریقے سے عوام کا پیسہ لوٹتے ہیں یہ عوام کی پکڑ میں ضرور آہیں گے ۔۔۔
الیکشن جیت کر پسند نا پسند کی بنیاد پر نوکریاں اؤر فنڈ مخصوص لوگوں کو بانٹتے ہیں جو ہر علاقے میں ان کے لیے کام کرتے ہیں ۔۔
آپ لوگ مجھے ووٹ سپورٹ دے کر کامیاب بنائیں میرے پاس ایک پروگرام ہے جو میں اپنے علاقے کے لیے استعمال کروں گا ،