راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی زیرنگرانی پولیس ٹیم موثر تفتیش

 
0
110

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی زیرنگرانی پولیس ٹیم موثر تفتیش، خطرناک ڈاکو سے مسروقہ رقم 04 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد،ملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم ریس کورس کے علاقہ میں پولیس پر فائرنگ کے دوران گرفتار ہوا تھا، ریس کورس پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو سے مسروقہ رقم 04لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرلیے، ملزم نے تفتیش کے دوران بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف کیا،ملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جن سے مزید اہم انکشافات و برآمدگی متوقع ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔