راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا اعجاز شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، 02رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار

 
0
45

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا اعجاز شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، 02رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، چوری شدہ 06 موٹر سائیکلز برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شاہد اور ذاکر شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 06موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔