راولپنڈی(ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
91

راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن،02 گینگز کے05 ملزمان سمیت 06ملزمان گرفتار،چوری شدہ 14 موٹر سائیکل،04ہزار روپے اور 02موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے حمزہ گینگ کے 02ملزمان حمزہ اوریسین سے چوری شدہ05 موٹرسائیکل،04ہزارروپے اور02 موبائل فون برآمد کئے،رتہ امرال پولیس نے ذکی گینگ کے 03ملزمان ذاکر، وسیم اورجواد سے چوری شدہ 04 موٹرسائیکل برآمد کئے،صدر بیرونی پولیس نے ملزم نایاب سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمد کیے، متحرک گینگز کی گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے ٹیکسلا، رتہ امرال اورصدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقداما ت کیے جارہے ہیں۔